پیپلز پارٹی کراچی کے مسئلہ پر حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے،عابد صدیقی

پیپلز پارٹی کراچی کے مسئلہ پر حکومت کے ساتھ تعاون کررہی ہے،عابد صدیقی


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں قیام امن کے لئے کوشش کی ہے اور اب بھی کراچی کے مسئلہ پر و فاقی حکومت سے ہر قسم کا تعاون کر رہے ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی ہماری معاشی شہ رگ ہے یہاں اندھیر ا ہونے سے پورا ملک اندھیر ے میں ڈوب جائے گا ،شٹرڈاؤن کرنے سے مزدور کا معاشی قتل ہوگا۔

،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مزدور ں کے حق میں آواز اٹھائی ہے،ان کے روز گار کا تحفظ کیا ہے ،کراچی ہی نہیں پورے ملک میں جہاں بھی مزدور ں سے ظلم ہوگا وہاں پیپلزپارٹی آواز بلند کرے گی،پیپلزپارٹی نے سب کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ملک سے میں امن قائم کرنے کی کوشش کی ہے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کئے ہیں،ذوالفقارعلی بھٹو نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے جو اقدامات کئے پیپلزپارٹی کی ہر حکومت نے ان اقدامات کو آگے بڑھایا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1