پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مالیاتی حسابات کے جائزہ پر مبنی کتابچہ شائع کردیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے مالیاتی حسابات کے جائزہ پر مبنی کتابچہ شائع ...


لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے مالیاتی حسابات کے جائزہ پر مبنی کتابچہ شائع کردیا ہے۔ کتابچہ کی تقریب رونمائی سول آفیسرز میس میں منعقد ہوئی تقریب کی صدارت چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن راجہ انور نے کی۔تقریب میں ایم ڈی ڈاکٹر انیلہ سلمان ، ڈپٹی ایم ڈی(فنانس) سلمان انور ملک ، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے راجہ انور نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے 14لاکھ سے زائد بچوں کی ماہانہ فیسوں کی ادائیگی کے لئے انتہائی شفاف مالیاتی نظام وضع کیا ہے جس کے تحت پارٹنر سکولوں کو ان کے طالب علموں کی فیس پیشگی ادا کردی جاتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4