شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے کیخلاف فالو اَپ آپریشن

شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے کیخلاف فالو اَپ آپریشن


لاہور( جنرل رپورٹر) ضلعی انتظامیہ لا ہور نے گزشتہ روز شہر کے مختلف علا قوں میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف فالو اَپ آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران09ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ڈی سی او لاہور ڈاکٹر احمد جا وید قاضی نے بتایا کہ شا لیمار ٹاؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ اور جی ٹی روڈ میں فالواَپ آپریشن کیااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا واہگہ ٹاؤن انتظامیہ نے محمود بوٹی میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ راوی ٹاؤن انتظامیہ نے شاہدرہ موڑ سے لیکر باجوہ ہسپتال تک فا لو اَپ آپریشن کیا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے ہربنس پورہ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گلبرگ ٹاؤن انتظامیہ نے گڑھی شاہو، علامہ اقبال روڈ، کوئین میرج روڈ اور سنگھ پورہ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا سمن آباد ٹاؤن انتظامیہ نے گلشن راوی اے بلاک میں واسا ڈرین پر قائم تجاوزات کو ختم کر کے 5کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی اقبال ٹاؤن انتظامیہ نے اتفاق ٹاؤن اور اعوان ٹاؤن میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ۔

نشتر ٹاؤن انتظامیہ نے کاہنہ روڈ پر فا لو اَپ آپریشن کیا اور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا داتا گنج بخش ٹاؤن انتظامیہ نے اچھر ہ میں فا لو اَپ آپریشن کیا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا احمد جاوید قاضی نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1