یوایم ٹی میں ون ڈے اینٹر یپر ینپورشپ کی ورکشاپ کا انعقاد

یوایم ٹی میں ون ڈے اینٹر یپر ینپورشپ کی ورکشاپ کا انعقاد


لاہور(پ ر)یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہورنے ون ڈے اینٹر یپر ینپورشپ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ اس ورکشاپ کو سینٹن نے آئی بی اے کراچی کے تعاون سے منعقد کروایا۔اس ورکشاپ میں بین الاقوامی مندوبین ، معروف دانشور، ماہرین تعلیم ، اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی پروفیسر ڈاکٹر شاہد قریشی( ڈائریکٹر ادارہ اینٹر یپر ینپورشپ)نے اس تقریب میں خطاب کیا۔ انہوں نے کاروباری خیال اور نظریہ اینٹر یپر ینپورشپ کے پانچ اصولوں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے نقطہ نظر کی وضاحت پر زور دیااور کہا کہ یہ عظیم اور درست ہونا چاہئے۔پروفیسر ڈاکٹر مانفریڈ (پی ایچ ڈی، اینٹر یپر ینپورشپ ، جرمنی )نے کوچنگ کے منفرد انداز میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کاروباری خیالات اور اینٹر یپر ینپورشپ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اس اجلاس کا بنیادی مقصد صنعت کے پانچ رہنماؤں کی حمایت سے ایک رہنمائی سیشن عمل میں لانا تھا سندس نظیر ، کوآرڈنیٹریو ایم ٹی نے اس سیشن کی میزبانی کی رہنماؤں نے طلبہ کی رہنمائی کے لیے کاروباری ماڈل کینوس پر تبادلہ خیال کیا ورکشاپ کے اختتام میں تین بہترین تصورات پیش کرنے والے طلبہ کو نقد انعامات دئیے گئے۔

یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ اینیمل سائنس ، سوپیرئیر یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4