ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دینے کی بجائے پے سکیل ریوائز کئے جائیں، سجاد اکبر

ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دینے کی بجائے پے سکیل ریوائز کئے جائیں، سجاد اکبر

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر سید سجاد اکبر کاظمی، امتیاز احمد عباسی ، چوہدری محمد سرفراز، رانا لیاقت علی، ظفر سندھو، ملک سعید ، ، چوہدری محمد علی ، جام صادق، امتیاز طاہر، اسلم گھمن ، سجاد اختر اعوان، میاں ارشد، ملک مستنصر اعوان رانا خالد، جاوید چوہدری ، مرزا طارق و دیگر رہنماﺅں نے کہا ہے کہ حکومت نے پچھلے بجٹ میں مالی حالات کا بہانہ بنا کر ملازمین کو صرف 10% ایڈہاک ریلیف پر ٹرخا دیا تھالیکن اس کے مقابلے میں مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں اضافہ 50% سے زائد ہو چکا ہے تنخواہیں قلیل ہیں اگر آنیوالے بجٹ میں ملازمین کا خیال نہ رکھا گیا تو حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہونگی ملازمین کو ایڈہاک ریلیف دینے کی بجائے پے سکیل ریوائز کئے جائیں۔ اور منجمد ہاﺅس رینٹ و میڈیکل الاﺅنس نئے سکیلوں کے مطابق دیا جائے ۔ ہاﺅس رینٹ میں کم از کم 50% اضافہ کیا جائے۔ ملازمین کو گھروں کی تعمیر کے لئے بلا سود قرضے دیئے جائیں۔ تعلیم کا بجٹ 4% کیا جائے اساتذہ کو دیگر صوبوں / وفاق کے برابر پے سکیل اور دیگر مراعات دی جائیں۔ملک میں شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے ایسے والدین کو سبسڈی زیادہ دی جائے ۔

جن کے بچے سرکار ی سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور اُن کی حاضر ی 80% سے زائد ہو۔ میٹرک و انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے لئے مختلف فیسوں کا خاتمہ کیا جائے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین مئی کے آخر ی ہفتہ میں تنخواہوں میں اضافہ اور دیگر مراعات کے حصول کے لئے پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں مظاہرہ کرے گی۔                        

مزید : میٹروپولیٹن 4