دھاندلی شدہ حلقوں میں شفا فانتخابات کرائے جائیں،سعدیہ رانا

دھاندلی شدہ حلقوں میں شفا فانتخابات کرائے جائیں،سعدیہ رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ فیصل آبادکے جلسہ سے حکمرانوں کی نینداڑ جائے گی ،کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دھاندلی کے ذریعے اقتدا ر میں آنے والوں کایوم حساب قریب آگیا ہے اور انہیں اپنے کئے کاحساب دیناہوگا ،عوام پوچھ رہے کہ ہم نے تو (ن) لیگ کو ووٹ نہیں دئیے یہ جماعت کس طرح عام انتخاب میں کامیاب ہوگئی(ن) لیگ کے پاس کونسی جادو کی چھڑی ہے ۔
جس کواستعمال کرکے یہ اقتدارمیں آگئی (ن )لیگ نے ایک سال گزارلیا اوراب اسے عوام کے سوالوں کے جوابات دیناہوں گے،انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوجاتے(ن )لیگ کو اب بھاگنے نہیں دیں گے،اسے اب راہ فرار نہیں ملے گی،پورا ملک دھاندلی شدہ حلقوں میں شفاف انتخاب کے انعقاد کامطالبہ کررہا ہے تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخاب کے انعقاد پرمتفق ہوچکی ہیں