عوام بیڈ گورننس کی علمبردار حکومت کو پسند نہیں کرتے،اشرف بھٹی

عوام بیڈ گورننس کی علمبردار حکومت کو پسند نہیں کرتے،اشرف بھٹی

لاہور(پ ر) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما ءمحمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ سرمایہ دار حکمران اپنے مفادات کیلئے غرباکوکچلنے سے گریز نہیں کرتے پاکستان کا مزدوراورمحنت کش طبقہ آج سے پہلے کبھی اس قدر مجبور اورمایوس نہیں ہواتھا حکمران قومی مجرموں پرگرفت کرنے کی بجائے عوام سے انتقام لے رہے ہیںلوگ جمہوریت کے ساتھ ہیں مگربیڈگورننس کی علمبردارحکومت کوپسندنہیں کرتے پیپلزپارٹی ملک میںجمہوریت کے تسلسل کی خاطر حکومت کوبرداشت کررہی ہے۔

 وہ نادرآبادمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ اگرشریف برادران نے خوشامدیوں کوخود سے دوراور اپنے کارکنوں کواقتدارمیں شریک نہ کیاتوان کی سیاست اورحکومت کیلئے خطرات مزید بڑھ جائیں گے۔منتخب پارلیمنٹ کے ہوتے ہوئے ون مین شوجمہوریت کے منافی اورناقابل معافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کاطوفان سرمایہ دارحکمرانوں کی ملی بھگت کاشاخسانہ ہے  ۔

۔

 جاتے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے گڈگورننس کادعویٰ پریشان حال عوام کے ساتھ بھونڈامذاق ہے۔ کراچی سے زیادہ لاہورمیں امن وامان کی صورتحال تشویشناک ہے ،قاتل ،ڈاکواورچورشہرکے گلی کوچوں میںدندناتے پھررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جعلی پولیس مقابلے بندنہ ہوئے تو قانون کی حکمرانی اورتھانہ کلچرکی تبدیلی کاخواب ریزہ ریزہ ہوجائے گا ،عدلیہ جعلی پولیس مقابلوں کیخلاف ایکشن لے۔انہوں نے کہا کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں دن دیہاڑے بہوبیٹیاں بے آبروہورہی ہیں مگرجعلی پولیس مقابلوں کے باوجودبدامنی کا سلسلہ رکتا نظرنہیں آرہا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1