عوامی رکشہ یونین اپنے کارکنوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائے گی، مجید غوری

عوامی رکشہ یونین اپنے کارکنوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائے گی، مجید غوری

لاہور(پ ر)عوامی رکشہ یونین پاکستان اپنے کارکنوں کو ٹریفک قوانین کا پابند بنائے گی۔ہم سی ٹی او کیپٹن سہیل چودھری کی جانب سے رکشہ والوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمدردانہ کوششوں پر ان کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی رکشہ یونین کے چیئر مین مجید غوری نے سی ٹی او کیپٹن سہیل چودھری سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی او نے ٹریفک قوانین کی پابندی کرنے پر ہمارے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔جن رکشہ ڈرائیوروں کے لائسنس نہیں ہیں۔ ان کیلئے ٹریفک پولیس موبائل وین کے ذریعے لائسنس بنوانے کا انتظام کرے گی۔جہاں پر سٹینڈ نہ ہونے کی وجہ سے رکشہ ڈرائیوروں کے نو پارکنگ کے چالان ہوتے ہیں۔ وہا ں سٹیند بنوانے کی بھی کوشش کی جائیگی۔مجید غوری نے ٹریفک پولیس چیف کی جانب سے کی جانب سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف مہم چلانے کے اقدام کو بھی سراہا کیونکہ اس اقدام سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ قوانین کی پابندی میں ہی سب کی سلامتی ہے۔اس لئے ہم نے سی ٹی او سے تربیتی ورکشاپ کروا نے کی بھی درخواست کی ہے ہم رکشہ ڈرائیوروں کو قانون کا پابند بنانے میں اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔مجید غوری کا کہنا تھا کہ ہم نے آج سے اپنے مسائل سے متعلقہ تمام محکموںکے سربراہان اور حکام بالا سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔تاکہ بات چیت اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جاسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4