پاکستان67برسوں میں معدنی وسائل سے استفادہ نہیں کر سکا،میاں عرفان

پاکستان67برسوں میں معدنی وسائل سے استفادہ نہیں کر سکا،میاں عرفان


لاہور(سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی اورانسانی وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے لیکن افسوس کا مقام ہے کہ67برس میں ان وسائل سے پوری طرح استفادہ نہیں کیاگیاملک کی معدنی دولت کوبروئے کار لاکرملک کو اقتصادی طورپرمضبوط کیا جاسکتا ہے توانائی کا بحران حل اور ملک میں چھائے اندھیرے دور کیے بغیرترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا حکومت توانائی بحران کے خاتمے کے لیے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات کررہی ہے آزمودہ اور بااعتماد دوست چین بھی توانائی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے ہماری بھر پور مددکررہا ہے پاکستان اورچین کی دوستی ہمالیہ سے بلند ،سمندروں سے گہری ،فولاد سے مضبوط اورشہد سے زیادہ میٹھی ہے چین نے ہمیشہ پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے پاک چین دوستی تا قیامت رہے گی انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم ماضی میں چین کی دوستی اورٹیکنالوجی سے بھر پور فائدہ نہیں اٹھاسکے تاہم اب موجودہ حکومت نے چین کے تعاون سے توانائی بحران کے خاتمے کی جانب تیزرفتاری سے قدم بڑھایا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1