خاتون جعلی چیک اور گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف کارروائی کےلئے عدالت پہنچ گئی

خاتون جعلی چیک اور گھر پر قبضہ کرنیوالے ملزمان کیخلاف کارروائی کےلئے عدالت ...

لاہور(نامہ نگار)جوہرٹاﺅن کی رہائشی خاتون 69 لاکھ کا جعلی چیک دینے اور گھرپر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کے لئے سیشن عدالت پہنچ گئی ایڈیشنل سیشن جج ارشد علی نے آئندہ سماعت پر پولیس نے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ فاضل عدالت میں درخواست گزار چندہ بی بی نے ایڈووکیٹ اشتیاق چودھری کی وساطت سے دائر درخواست میں مو¿قف اختیار کیا ہے کہ سائلہ کو محمد منشاءنے جائیداد کی خرید و فروخت کے لئے 2008ءمیں69لاکھ کا چیک دیا تھاجو کہ بعدازاں بوگس نکلاجبکہ اب اسکے دیگر ساتھی ملزمان طارق محمود و دیگر نے اس کے ساتھ مل کر سائلہ کے جائیداد پر قبضہ کرلیا ہے تاہم پولیس بھی ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے لہٰذا عدالت ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دے جس پر فاضل عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے معاملے کی وضاحت طلب کرلی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4