ایل ڈی اے کو سکول سیل کرنے سے پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا ، ادیب جاودانی

ایل ڈی اے کو سکول سیل کرنے سے پہلے نوٹس دینا چاہیے تھا ، ادیب جاودانی

لاہور(پ ر)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز ایل ڈی اے لاہور نے علامہ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن لاہور میں واقعہ متعدد پرائیویٹ سکولوں کو اس وقت کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کرنے پر سیل کردیا جب ان تعلیمی اداروں میں سینکڑوں بچے تعلیم حاصل کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ایل ڈی اے کو یہ سکول سیل کرنے سے پہلے انہیں اسی نوعیت کا نوٹس دینا چاہیے تھا کہ آپ نے اگر فلاں تاریخ تک کمرشلائزیشن فیس ادا نہ کی تو ہم آپ کے سکول کو سیل کردیں گے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ وہ پرائیویٹ سکولوں کو کمرشلائزیشن فیس سے مستثنیٰ قرار دیں تاکہ وہ فروغ علیم کے لئے کام کرسکیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4