بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی نے جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کے کیس کی سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز فاضل عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین کے درمیان راضی نامہ ہوگیا ہے جس پر فاضل جج نے سماعت آئندہ تاریخ پیشی تک ملتوی کردی ہے ۔استغاثہ کے مطابق ملزم مزمل شفیق نے جائیداد کے تنازعہ پر اپنے بھائی مدثرکو قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ جوہرٹاﺅں پولیس نے ملزم کے خلاف مقتول کی بیوہ (ر) کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کے بعد چالان عدالت میں جمع کروارکھا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4