افغانستان کی بگرا م جیل میں عرصہ دراز سے قیدمزید10پاکستانی رہا کر دئے گئے

افغانستان کی بگرا م جیل میں عرصہ دراز سے قیدمزید10پاکستانی رہا کر دئے گئے
افغانستان کی بگرا م جیل میں عرصہ دراز سے قیدمزید10پاکستانی رہا کر دئے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نیوز ڈیسک )افغانستان میں امریکہ کے زیر کنٹرول بگرا م جیل میں عرصہ دراز سے قید مزید10پاکستانی رہا ہوگئے ۔بگرام کی جیل میں قید پاکستانیوں کے لئے قانونی جنگ لڑنے والی وکلاء کی غیر منافع بخش تنظیم جسٹس پروٹیکٹ پاکستان کے مطابق قیدیوں کے لواحقین کو ان کے پیاروں کی رہائی کے بارے میں بین الاقوامی کمیٹی برائے ہلا ل احمر (آئی سی آر سی)کے ذریعے مطلع کردیا گیا ۔ رہا کرکے پاکستان کے حوالے لئے گئے قیدیوں میں اول نور ، بسم اللہ خان، افتخار احمد، پیزوخان فرمان شاہ، عبدالستار، شاہ خالد، واجد رحمان، رحمت اللہ اور صلاح محمد شامل ہیں جو ایک طویل عرصہ سے باگرام جیل میں بغیر کسی جرم اور عدالتی کارروائی کے قید رہے ہیں۔ جسٹس پروٹیکٹ پاکستان کے مطابق حکومت حوالے کئے جانے والے قیدیوں کے بارے میں کچھ بتانے سے گریزاں ہے کہ ان لوگوں کو کہاں رکھا گیا ہے اور یہ کہ یہ لوگ کس حال میں ہے اور کب انہیں اپنے لواحقین سے ملنے اور گھروں میں جانے کی اجازت دی جائے گی۔ رہاکئے جانے والے پاکستانی قیدیوں میں ایک افتخار احمد بھی شامل ہے جس کا تعلق پنجاب کے ضلع پاکپتن سے ہے تاہم گذشتہ چار برسوں سے بلاکسی وجہ کے قید کئے جانے سے افتخار احمد ذہنی مریض بن چکا ہے۔ افتخار احمد مزدورہے اور کوئٹہ میں مزدوری کے غرض سے گیا تھا لیکن 2010میں غائب ہوا اور آئی سی آر سی کے ذریعے معلوم ہوا کہ افتخارباگرام میں امریکہ کی قید میں ہے۔ وکلاء کی غیر منافع بخش تنظیم جسٹس پروٹیکٹ پاکستان2010ء سے باگرام جیل میں قید پاکستانیوں کی رہائی کی جدوجہد میں مصروف ہے جس کے لئے تنظیم نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ بھی دائر کر رکھی ہے، اسی رٹ کی سماعت کے دوران جسٹس خالد محمود خان کی ہدایت پر گذشتہ سال نومبر میں 6پاکستانیوں کو رہائی نصیب ہوئی تھی جبکہ گذشتہ سماعت میں عدالت کی جانب سے رپورٹ طلب کئے جانے پر وزارت خارجہ نے مزید پاکستانیوں کی رہائی کی یقین دلایا تھا۔ تاہم مزید دس قیدیوں کی رہائی کے باوجود اب بھی تقریبا 24پاکستانی باگرام جیل میں قید ہیں

مزید :

قومی -اہم خبریں -