دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی آئی اے کے 5ملازمین کےخلاف قانونی کارروائی کا حکم

دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی آئی اے کے 5ملازمین کےخلاف قانونی کارروائی ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج صفدر علی بھٹی نے شہری پر فائرنگ کرنے کے الزام میں دائر اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی آئی اے اقبال ٹاﺅن کے 5ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کا حکم دے دیا ہے ماڈل ٹاﺅن کے رہائشی اطہر ضمیر نے عدالت میں دائردرخواست مو¿قف اختیار کررکھا تھا کہ سائل کا بیٹا زوہیب اطہر جو کہ 31 مارچ کو موٹر سائیکل پر آ رہا تھا کہ راستے میں سول کپڑوں میں ملبوس سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کے پانچ ملازمین مقصود وغیرہ نے اس پر فائرنگ کردی لیکن وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا بعدازاں ایمر جنسی15 پر کال کی گئی تو پولیس نے ملزمان کو پکڑ لیا جس کے بعد معلوم ہوا کہ وہ سی آئی اے ماڈل ٹاﺅن کے پولیس اہلکارہیں جس پر سائل نے ان کے خلاف تھانے میں درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی ۔فاضل عدالت نے درخواست گزار کا موقف جاننے کے بعد سی سی پی او کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ ملازمین کے خلاف پولیس آڈر2002 ءکی دفعہ155/c کے تحت کارراوئی عمل میں لا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4