قتل کیس میں ملوث ملزم راضی نامہ ہونے پر بری

قتل کیس میں ملوث ملزم راضی نامہ ہونے پر بری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج عبدالقیوم خان نے قتل کیس میں ملوث ملزم یاسین خان کو راضی نامہ ہونے پر بری کرنے کا حکم دے دیا ہے استغاثہ کے مطابق ملزم یاسین کی بہن (ش ) نے شمشیر علی سے پسند کی شادی کی تھی تاہم اس بات کا ملزم کو رنج تھا جس کی رنجش دل میں رکھتے ہوئے اس نے شمشیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کے بعد تھانہ بھاٹی گیٹ مقتول کے والد ابراہیم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر نے کے بعد تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں جمع کروادیا تھا ۔گزشتہ روز فاضل عدالت نے مقدمہ مدعی کے ساتھ راضی نامہ ہو جانے پر مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4