2نابالغ بچے ماں کے حوالے ،حبس بے کی دائر درخواست نمٹا دی

2نابالغ بچے ماں کے حوالے ،حبس بے کی دائر درخواست نمٹا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس سیال نے 2نابالغ بچے ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بے کی دائر درخواست نمٹا دی ہے فاضل عدالت میں کاہنہ کی رہائشی رفعت بی بی نے موقف اختیار کررکھا تھا کہ سائلہ کے شوہر نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناءپر اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا اور 2نابالغ بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے جس پر فاضل عدالت کے حکم پر تھانہ کاہنہ پولیس نے بچوں کوعدالت کے روبرو پیش کردیا جس کے بعد فاضل جج نے بچوں کو درخوست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔