وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ حکمت عملی کی منظوری دے دی ہے جس کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 37 کھرب 43 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بجٹ سٹریٹجی پیپر پیش کئے اور کابینہ کو بریفنگ دی۔ رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 295 ارب روپے، پنشن کی مد میں 163 ارب روپے اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے 525 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کابینہ کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال کے دوران ایف بی آر وصولیوں میں 15.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور معاشی اعشارئے مثبت ہیں جو تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -