رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، بھائی زخمی

رکشے کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ، بھائی زخمی

لا ہور (کرا ئم سیل )کاہنہ کے علاقہ میں تیزرفتار رکشے کی ٹکر سے 25سالہ موٹر سائیکل سوار مشتاق جاں بحق اور 3افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مشتاق اپنے بھائی عاشق کیساتھ کسی کام کے سلسلے میں موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جسے تیز رفتار رکشے نے ان کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا اور اسکا بھائی عاشق شدید زخمی ہو گیا جبکہ رکشا الٹنے سے رکشا ڈرائیور اور اس میں سوارشخص زخمی ہو گیا ۔

مزید : علاقائی