حامد میر پر حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کے لیے آخری حد تک جایا جائے ۔عمران خان

حامد میر پر حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کے لیے آخری حد تک جایا جائے ۔عمران ...

                                                      اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن نے سینئرصحافی اور معروف اینکر پرسن حامد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حامدمیرپر حملے میں ملوث لوگوں کو پکڑنے کےلئے آخری حد تک جایا جائے ¾ دھاندلی پر پردہ ڈالنے والے لوگ جمہوریت کو تباہ کر نا چاہتے ہیں ¾ چار حلقوں میں انگوٹھوں کی تصدیق سے جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ جمعرات کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سینئر صحافی اور معروف اینکر پرسن حامد میر کی ان کی رہائش گاہ پر جا کر عیادت کی بعد ازاں میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حامد میرکو چھ گولیاں لگی ہیں معجزہ ہے کہ حامد میر بچ گئے ہیں اللہ نے ان کو نئی زندگی دی انہوں نے کہاکہ ادارے کے اندر موجود صحافیوں اور ملازمین سے میرا کوئی اختلاف نہیں میڈیا نے جمہوریت کےلئے کر دارادا کیا حامد میر نے جمہوریت کےلئے قربانیاں دیں اور عوام میں سیاسی شعور پیدا کر نے میں بھی ان کا کر دار انتہائی اہم ہے انہوں نے کہاکہ حامد میر پر حملہ کر نے والوں کو پکڑنے کےلئے آخر ی حد تک جایا جائیگا ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ ملک کے اندر لوگ دھاندلی پر پردہ ڈالنا چاہتے ہیں وہ جمہوریت کو تباہ کر نا چاہتے ہیں صاف شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت بہتر نہیں ہوسکتی حامد میر نے خود بھی کہا تھا کہ سابقہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تھی اگر آئندہ انتخابات کرانے ہیں تو پتہ چلنا چاہیے کہ کس نے دھاندلی کی انہوں نے کہاکہ ملک میں کرپشن اس لئے ختم نہیں ہوتی کہ کرپٹ لوگوں کو پکڑا نہیں جاتا اگر ایسا ہوتو چاہے کتنی مرضی نیب بنا لیں کرپشن پر قابو نہیں پاسکتے انہوںنے کہاکہ چار حلقوں میں انگو ٹھوں کی تصدیق سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور دھاندلی میں ملوث لوگوں کو کیفر کر دار تک پہنچایا جائے جس کے بعد ہی پاکستان خوشحال اورعظیم ملک بنے گا

عمران خان

مزید : صفحہ اول