ٹیکنیکل بورڈ کے سسٹم اینالسٹ ذوالفقار چیمہ کی برطرفی کالعدم

ٹیکنیکل بورڈ کے سسٹم اینالسٹ ذوالفقار چیمہ کی برطرفی کالعدم

 لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائی کورٹ نے ٹیکنیکل بورڈ کے سسٹم اینالسٹ ذوالفقار چیمہ کی برطرفی کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بحال کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔گریڈ 18کے افسر ذوالفقار چیمہ کو بحال کرنے کا حکم جسٹس خالد محمود خان نے جاری کیا ۔فاضل جج نے قرار دیا کہ سسٹم اینالسٹ کو بغیر سنے برطرف کیا گیا،آرٹیکل 10(اے )ہر شہری کو فیئر ٹرائل کا حق دیتا ہے،ذوالفقار چیمہ کو ٹیکنیکل بورڈ انتظامیہ نے 2011میں برطرف کیاتھا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ برطرفی کے لئے اس کے خلاف بے بنیاد انکوائری شروع کی گئی اوردرخواست گزار کوانکوائری میں شنوائی کا موقع نہیں دیا گیا۔

مزید : صفحہ آخر