وکلاءکا سرگودھا سے ہائیکورٹ پیشی پر آئے شہری پر تشدد

وکلاءکا سرگودھا سے ہائیکورٹ پیشی پر آئے شہری پر تشدد

لاہور(نامہ نگار خصوصی )وکلاءنے سرگودھا سے ہائیکورٹ پیشی پر آئے شہری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،سائلین کو وکلاءسے تحفظ فراہم کرنے اور انصاف فراہم کرنے کے اقدامات کئے جائیں،شہری کی احاطہ عدالت میں دہائی۔سرگودھا کا رہائشی مشتاق احمد لاہور ہائیکورٹ میں اپنے دیوانی مقدمے کی سماعت کے انتظار میں عدالت کے باہر برآمدے میں کھڑا تھا کہ چوہدری انیس الرحمن نامی وکیل اپنے ساتھیوں کے ساتھ آیا اور مشتاق نامی شہری کو تھپڑ رسید کر دئیے۔شریف شہری وکلاءکے اچانک دھاوا سے ہڑبڑا گیا اور اونچی آواز میں چلانے لگا۔وکلاءنے شہری کو خاموش رہنے کے لئے دھمکایا اوروہاں سے چلے گئے۔شہری مشتاق نے وکلاءگردی کے خلاف واویلہ کرتے ہوئے حکام سے اپیل کی ہے کہ اسے انصاف فراہم کیا جائے اور عدالتوں میں آنے والے سائلین کووکلاءسے تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر