حج2014ء ، سرکاری سکیم کے کوٹہ کے مطابق خوش نصیبوں کا انتخاب نہ ہو سکا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری حج سکیم کے سوا لاکھ حاجیوں میں حج2014ء کے سرکاری سکیم کے کوٹہ کے مطابق خوش نصیبوں کا انتخاب نہ ہو سکا،سیاسی دباوُ یا بنکوں کی مانپلی یا کچھ اور15مئی کو بھی فیصلہ نہیں ہو سکا،اب 20مئی کوپہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر بنکوں کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کے مطابق حج فارم اور رسید پر دیے گئے وقت کے مطابق حتمی فہرست مرتب کرنے کا فیصلہ،ملک بھر کے بنکوں کی طرف سے حج درخواستوں کی وصولی کے بعد وزارت مذہبی امور کے آئی ٹی کے شعبہ نے ڈیٹا فیڈنگ مکمل کر لی، وفاقی وزیر مذہبی امور اپنے اعلان15مئی کو فیصلہ ہو گا پر عمل درآمد نہ کروا سکے اب ایک ہفتہ کے اندر فیصلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا،ایک لاکھ35ہزار افراد نے وزارت کے فیصلے سے امیدیں لگائی گئی ہیں،پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر نے بھی90ہزار رہ جانے والوں کو اکاویٹ کرنے کے لیے پیکج متعارف کرا دیے ہیں