پاکستان میں سکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں سرمایہ خرچ کر رہی ہیں

پاکستان میں سکولرازم پروان چڑھانے کیلئے بیرونی قوتیں سرمایہ خرچ کر رہی ہیں ...

                               لاہور ( سٹاف رپورٹر)امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ دشمنان اسلام نے پاکستان میں سیکولرازم کو فروغ دینے کیلئے باقاعدہ تحریک شروع کر رکھی ہے، کلمہ طیبہ کی بنیادوں پر حاصل کئے گئے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے اور لوگوں کو دین سے دور کرنے کی کوششیںکی جارہی ہیں،21مئی سے ہفتہ تکبیر مہم کے ذریعہ قوم میں دفاع پاکستان کے جذبے پیدا کریں گے، جلسوں، کانفرنسوں اور سیمینارز میںملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کو شریک کیاجائے گا، علماءکرام تحریک نظریہ پاکستان میں ہراول دستہ کا کردار ادا کریں۔وہ جامع مسجد القادسیہ میں جماعةالدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کے زیر اہتمام علماءکرام کے ایک اجلاس کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر ظفر اقبال، مولانا سیف اللہ خالد، مولانا محمد شمشاد احمد سلفی، مولانا نصر جاوید، حافظ محمد مسعود، مولانا عبداللہ عبید، مولانا غلام قادر سبحانی، حافظ عبدالغفار ، حافظ طلحہ سعید، خالد سیف الاسلام و دیگر بھی موجود تھے۔ امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان میں سیکولرازم پروان چڑھانے اور ملک کو نظریاتی وفکری طور پر نقصان پہنچانے کیلئے بیرونی قوتیں بے پناہ سرمایہ خرچ کر رہی ہیں۔یہ ملک لاالہ الااللہ کی بنیاد پر لاکھوں مسلمانوں کی قربانیاں دیکرحاصل کیا گیا تھا مگر افسوس کہ آج اسی نظریاتی ملک میں ہندوو¿انہ رسوم ورواج پروان چڑھایا جارہا ہے۔پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ فرقہ واریت اور گروہ بندیوں سے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھر کر رہ گیا ہے۔ قرآن و سنت پر عمل کئے بغیرگمراہیوں کے یہ سلسلے ختم نہیں ہوں گے۔ علماءکرام قوم کی رہنمائی اور بیرونی قوتوں کی سازشوں کے توڑ کا فریضہ سرانجام دیں۔ انہوںنے کہاکہ اللہ کے دشمن ملکوں و معاشروں پر مسلط ہیں اورمنظم سازشوں و منصوبہ بندی کے تحت مسلمانوں کو آپس میں لڑایا جارہا ہے۔قوم کو متحد و بیدار کر کے ان سازشوں کا پوری قوت سے مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔ حکمران و سیاستدان اپنی غلطیوں کی اصلاح کریں اورملک و ملت کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں ترتیب دیں۔ علماءکرام اور دینی جماعتوں کے قائدین کو بھی چاہیے کہ وہ امت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیں۔حافظ محمد سعید نے کہاکہ پاکستان اسی نظریے کی بنیاد پر قائم کیا گیا جس کے تحت مدینہ کی اسلامی ریاست قائم کی گئی تھی۔افسوسناک بات یہ ہے کہ آج نوجوان نسل قیام پاکستان کے مقاصد بھول چکی ہے۔ اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے عوام کو فرقہ واریت اور قومیت کی بنیاد پر لڑایا جا رہا ہے۔ ہم نے ان سازشوں کو ناکام بناناہے۔

 

مزید : صفحہ آخر