لاہور ہائی کورٹ : پی سی بی الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر جواب طلب
لاہور(نامہ نگار خصوصی )پی سی بی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے پی سی بی الیکشن کمیشن سے 10دن میں جواب طلب کرلیا۔چوبرجی جم خانہ کرکٹ کلب نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کلبوں کے انتخابات میں درخواست گزار کو عدالتی حکم پر ووٹ کا حق ملا،درخواست گزار نے اپنا حق رائے دہی استعمال بھی کیا تاہم اسے گنتی میں شامل نہیں کیا گیا درخواست گزار کے ووٹ کو شمار نہ کرنا عدالتی حکم کیخلاف ورزی ہے۔پی سی بی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔