ٹیوٹا میں ڈپٹی جنرل مینیجر کی 7نئی اسامیوں کے خاتمے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

ٹیوٹا میں ڈپٹی جنرل مینیجر کی 7نئی اسامیوں کے خاتمے کیلئے دائر درخواست پر ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے ٹیوٹا میں ڈپٹی جنرل مینیجر کی 7نئی اسامیوں کے خاتمے اور ان پر تعینات افسروں کو ہٹانے کیلئے دائر درخواست پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار صفدر اقبال چودھری اور دیگر نے موقف اختیار کیا کہ چئیرمین ٹیوٹاسعید علوی نے اپنے من پسند افسروں کو نوازنے کے لئے محکمہ خزانہ پنجاب کی منظوری کے بغیرڈپٹی جنرل مینجرکی سات اسامیاں تخلیق کیں اور ان پر افسروں کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔انہوں نے کہا کہ ان اسامیوں پر تعینات افسروں کو مکمل مراعات دے کر ٹیوٹا کے ادارے کے مالی خسارے کو بڑھا دیا گیا۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ قوانین کے برعکس تخلیق کئے جانے والے عہدوں کو ختم کر کے ان سیٹوں پر براجمان افسروں کو فارغ کر نے کے احکامات صادر کئے جائیں۔ عدالت نے ٹیوٹا کو ں وٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی