مارننگ شو میں متنازع موادچلانے پرجیو ٹی وی کو پیمرا کاشوکازنوٹس

مارننگ شو میں متنازع موادچلانے پرجیو ٹی وی کو پیمرا کاشوکازنوٹس

 اسلا م آباد(این این آئی)جیو ٹی وی کے مارننگ شو ”اٹھو جاگو پاکستان “میں متنازع موادچلانے کیخلاف پیمرا نے شوکازنوٹس جا ری کر دیا ہے ،جس میں فوری وضاحت طلب کی گئی ہے۔تر جمان پیمرا کے مطابق پیمرا کو جیو کے پروگرام کے خلاف پیمر کے کال سینٹر اور ویب سائٹ کے ذریعے پانچ ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں،یہ پیمرا ایکٹ 2007ءکی دفعہ 26کے تحت شکایات کونسل کو بھجوائی جارہی ہیں اور اسے ایک ہفتے میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔دوسری جانب جیو ٹی وی انتظامیہ کے مطابق مارننگ شو اٹھو جاگو پاکستان کومعطل کردیا گیا ہے اور معاملے کی انکوائری شروع کر دی گئی اس حوالے سے پروگرام کی ہوسٹ ڈاکٹرشائستہ لودھی اورادارے نے کہا کہ”اٹھوجاگوپاکستان “کے پروگرام میں نادانستہ غلطی ہوئی، جس سے ناظرین کی دل آزاری اورجذبات مجروح ہونے پرشرمندہ ہیں،نادانستہ غلطی پرہم اللہ تعالی کے حضورمعافی کے طلب گار ہیں۔

مزید : صفحہ اول