شعیب اختر کو کئے گئے 70 لاکھ روپے جرمانے کےخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

شعیب اختر کو کئے گئے 70 لاکھ روپے جرمانے کےخلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی

لاہور(نامہ نگار خصوصی )پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل کی عدم حاضری پر لاہور ہائیکورٹ نے سابق کرکٹر شعیب اختر کو کئے گئے 70 لاکھ روپے جرمانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ملتوی کردی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت کی۔شعیب اختر کی جانب سے دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں ستر لاکھ روپے جرمانے کی سزاء سنائی۔قواعد کے برعکس کاروائی کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ سنایا گیا جو کہ پی سی بی قوانین اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔رخواست میں عدالت سے ستر لاکھ روپے جرمانے کی سزاء کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔عدالتی سماعت کے موقع پر پی سی بی کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء4 کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : علاقائی