جیو کیخلا ف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر، احتجاج شروع

جیو کیخلا ف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر، احتجاج شروع
جیو کیخلا ف سندھ ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر، احتجاج شروع

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ میں متنازع پروگرام نشر کرنے پر جیو کیخلاف آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے جبکہ عارف والا و سکھر میں جیو کیخلاف احتجاج کیاگیا۔ امیٹی انٹرنیشنل کے سربراہ محظوظ یارخان کی طرف سے دائر آئینی درخواست میں موقف اپنایاکہ جیو کے مارننگ شوسے کروڑوں افراد کے جذبات مجروح ہوئے ، چینل نے متنازع پروگرام نشرکیالہٰذا جیوپرپابندی لگا کرقانونی کارروائی کی جائے ۔دوسری طرف عارف والامیں جیو کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور جیو ٹی وی دیکھنے کے خلاف مقامی علماءنے فتویٰ جاری کردیا۔ اُدھر سکھر کے علاقے جوہی میں تحریک جعفریہ الائنس نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی۔

مزید : کراچی