وزیر اعظم نے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے : رشید گوڈیل

وزیر اعظم نے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی ...
وزیر اعظم نے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے : رشید گوڈیل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )متحدہ قومی موومنٹ کے قومی اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر اور رہنما رشید گوڈیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،الطاف حسین کا ڈیٹا گم ہونا ہمارا درد سر نہیں ہے ، انہیں شناختی کارڈ جاری کیا جائے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں۔پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے الطاف حسین کے شناختی کارڈ کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے،الطاف حسین کا ڈیٹا گم ہونا ہمارا درد سر نہیں ہے ، انہیں شناختی کارڈ جاری کیا جائے ، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ہٹ دھرمی دکھا رہے ہیں،ہم اپنا احتجاج کا سلسلہ جار ی رکھیں گے ، ، حکمران انا کے خول سے باہر آئیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کا حصول الطاف حسین کا حق ہے ، عابدشیر علی کا کردار پورا پاکستان جانتاہے ۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما آصف حسنین کا کہنا تھا کہ ہم خود پر تو ہونے والے مظالم برداشت کر سکتے ہیں لیکن قائد کے خلاف ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے ، متعصبانہ سوچ ختم نہ کی گئی تو کر وڑوں لوگ احتجاج کریں گے۔ اس سے قبل الطاف حسین کو شناختی کارڈ جاری نہ ہونے پر متحدہ قومی موومنٹ نے قومی اسمبلی سے واک آﺅ ٹ کیا تھا ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں