شاہ رخ کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار
شاہ رخ کے بیٹے آریان خان بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

  

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی فلم نگری پر گزشتہ دو دہائیوں سے راج کرنے والے سپر سٹار کنگ خان کے بیٹے آریان خان بھی بڑے پردے پر اپنی اداکاری کے ذریعے دھوم مچانے کےلئے تیار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان مہیش بھٹ کی فلم ”عاشقی“ کے تیسرے سیکیوئل سے بالی ووڈ میں انٹری دینے جارہے ہیں جب کہ اس فلم میں ان کے ساتھ مرکزی کردار سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور ادا کریں گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کی ہمیشہ یہی خواہش رہی ہے کہ ان کا بیٹا بالی ووڈ میں ایک رومانوی ہیرو کے طور پر اپنا مقام بنائیں جس کے لیے فلم عاشقی کا تیسرا سیکیوئل بالکل درست انتخاب ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کا 17 سالہ بیٹا آریان خان اس وقت لندن میں تعلیم حاصل کررہا ہے تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا پاتے ہیں یا نہیں۔

مزید : تفریح