غلام مصطفی کھرکے بیٹے بلال کھر گرفتار

غلام مصطفی کھرکے بیٹے بلال کھر گرفتار
غلام مصطفی کھرکے بیٹے بلال کھر گرفتار

  

مظفر گڑھ (خصوصی رپورٹر) مظفر گڑھ کے نواحی علاقہ کوٹ عبدالادو میں پولیس نے سابق گورنر پنجاب ملک غلام مصطفی کھر کے بیٹے ملک بلال کھر کو دہشت گردی کے ایک پرانے مقدمہ میں گرفتار کرلیا۔ سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک بلال کھر پر الزام ہے کہ انہوں نے 2013ءکے انتخابات میں این اے 176 کے انتخابی معرکے کے دوران شہر میں جلاﺅ گھیراﺅ، ہنگامہ آرائی اور مظاہرہ کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کے دفتر کا گھیراﺅ کیا تھا جس پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : مظفرگڑھ