سلیمان لاشاری قتل کیس : پانچوں ملزمان سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سلیمان لاشاری قتل کیس : پانچوں ملزمان سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
سلیمان لاشاری قتل کیس : پانچوں ملزمان سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سلیمان لاشاری قتل کیس کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو اور 4 پولیس اہلکاروں کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کی جانب سے سلیمان لاشاری کے قتل کے مرکزی ملزم سلمان ابڑو کو پولیس کی جانب سے زخمی حالت میں ہسپتال سے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں تفتیشی افسر نے سلمان ابڑو اور 4 پولیس اہلکاروں کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ تفتیش کے دوران جو بھی پیش رفت ہو اس سے متعلق آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کیا جائے۔سماعت کے دوران سلیمان لاشاری کے بھائی نے عدالت سے شکایت کی کہ انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں اور حراساں کیا جارہا ہے لہذا تحفظ فراہم کیا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ آپ اس حوالے تحریری طور پر عدالت میں درخواست دائر کریں۔

مزید : کراچی