ملالہ یوسفزئی کا پورٹریٹ نیلام

ملالہ یوسفزئی کا پورٹریٹ نیلام
ملالہ یوسفزئی کا پورٹریٹ نیلام

  

 نیو یارک،سوات (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی شہر نیو یارک میں سوات سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کی ایک آئل  پورٹریٹ ایک لاکھ دو ہزار پانچ سو ڈالر میں فروخت ہو گئی۔ ملالہ کی یہ تصویر معروف برطانوی آرٹسٹ جوناتھن ییو کی طرف سے 2013 ء میں بنائی گئی تھی۔ قبل ازیں یہ اندازہ لگایا گیا تھا کہ یہ تصویر ساٹھ سے اسّی ہزار ڈالر میں فروخت ہو سکتی ہے۔واضح رہے کہ یہ رقم نائیجیریا میں خواتین کی تعلیم کیلئے وقف کی جائے گی۔

مزید : تفریح