پاکستان میں اربوں ڈالر کے سونے ، تانبے کے ذخائر کا انکشاف

پاکستان میں اربوں ڈالر کے سونے ، تانبے کے ذخائر کا انکشاف
پاکستان میں اربوں ڈالر کے سونے ، تانبے کے ذخائر کا انکشاف

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس اربوں ڈالر مالیت کے سونے، تانبے اور لوہے کے بھاری ذخائر موجود ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی ذرائع کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ ریکوڈک میں 5 ارب ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں جن کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہے۔ سیندھک میں 400 ملین ٹن کے تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں۔ حال ہی میں کام کرنے والی ایک چینی کمپنی نے 15 ہزار ٹن تانبہ 1.5 ٹن سونا اور 2.8 ٹن سالانہ کے حساب سے چاندی نکالی ہے۔ کوئلے کے 175.5 ارب ٹن کے ذخائر بھی پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ہیرے جواہرات کے ذخائر سوات اور ہنزہ میں پائے جاتے ہیں۔

مزید : بزنس