محکمہ تعلیم کے پاس لیپ ٹاپ وصول کرنیوالے 2 لاکھ طلبہ کا ڈیٹا نہیں

محکمہ تعلیم کے پاس لیپ ٹاپ وصول کرنیوالے 2 لاکھ طلبہ کا ڈیٹا نہیں
محکمہ تعلیم کے پاس لیپ ٹاپ وصول کرنیوالے 2 لاکھ طلبہ کا ڈیٹا نہیں

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے سابق دور میں 2 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ وصول کرنے والے طلباءکا ڈیٹا محکمہ تعلیم کے پاس موجود نہیں جسکی وجہ سے گزشتہ سال لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلباءکے دوبارہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا اندیشہ ہے اور سکیم کی شفافیت پر بھی سوال اُٹھناشروع ہوگئے ہیں۔ معذور طلباءکا سکیم میں کوئی کوٹہ نہ رکھا گیا، بہت سے لیپ ٹاپ مارکیٹ میں فروخت ہوتے رہے۔ سکیم کے کسی بھی پہلو کی تیسرے فریق سے تحقیقات نہیں کرائی گئیں۔اخباری رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباءکو سابقہ دور حکومت میں 2 فیزوں میں 8 ارب سے زائد مالیت کے 2لاکھ 10 ہزار لیپ ٹاپ دئیے گئے جبکہ رواں سال بھی حکومت کی طرف سے ایک لاکھ مزید لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا جاچکا ہے.ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی کئی طلباء کیلئے لیپ ٹاپ کا اعلان کیاجاچکاتھالیکن سیشن ختم ہوجانے کی وجہ سے اداروں کی طرف سے طلباء کو لیپ ٹاپ موصول نہیں ہوسکے تاہم محکمہ تعلیم کی طرف سے جاری ہونے کی بھی تصدیق نہیں ہوسکی۔

مزید : تعلیم و صحت