ملازمہ کے ہاتھوں25لاکھ کی چائے

ملازمہ کے ہاتھوں25لاکھ کی چائے
ملازمہ کے ہاتھوں25لاکھ کی چائے

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) شادباغ کے علاقہ میں گھریلو ملازمہ اپنے مالکان کو نشہ آور چائے پلا کر گھر سے 25 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات، ہزاروں کی نقدی چرا کر فرار ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقہ فضل پارک کے رہائشی شبیر سپرانے دس روز قبل اپنے ہاں زرینہ نامی لڑکی کو گھر میں بطور ملازمہ رکھا تھا ،وہ اپنی ایک سہیلی کے ہمراہ کام کرنے آئی جس کے بعد زرینہ نے اہلخانہ کو نشہ آور چائے پلادی اور گھر میں موجود پچاس تولے کے زیورات، ہزاروں کی نقدی اور قیمتی دستاویزات چراکر فرار ہوگئی۔ شبیر احمد نے کہا ہے کہ جب وہ گھر پہنچے تو ان کے اہلخانہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھے جنہیں قریبی کلینک پر لے جایا گیا جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر شادباغ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق رپورٹ درج کرلی گئی ہے ۔

مزید : جرم و انصاف