لوڈشیڈنگ میں کمی ، قیمت میں بھاری ہوگی

لوڈشیڈنگ میں کمی ، قیمت میں بھاری ہوگی
لوڈشیڈنگ میں کمی ، قیمت میں بھاری ہوگی
کیپشن: Load Shedding

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے عارضی طورپر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پالیا ہے مگر عوام کو جون اور جولائی کے بلوں میں  فیول ایڈجسٹمنٹ پرائس کی مد میں بھاری چارجز ادا کرنا ہوں گے کیونکہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے تیل سے بجلی پیدا کی جارہی ہے، رمضان المبارک میں بجلی کی فراہمی میں معمولی تعطل ہوگا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گدو اور نندی پور کی اضافی بجلی اور بجلی کی پیداوار دو گنا ہونے سے ڈیمانڈ اور سپلائی کا فرق 1 ہزار سے 18 سو میگا واٹ رہنے کا امکان ہے جس سے شہروں میں 3سے 4 گھنٹے جبکہ دیہات میں 4 سے 6 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا امکان ہے۔ گیس کمپنیاں اس وقت 125 مکعب کیوبک فٹ گیس اضافی پاور سیکٹر کو دے رہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک مربوط حکمت عملی کے تحت فی الوقت لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کرنے میں ابتدائی کامیابی حاصل کی ہے مگر اس کا بڑا بوجھ عوام کو اپنے جون اور جولائی کے بلوں میں برداشت کرنا پڑے گا۔ کیونکہ اس وقت صرف 4 پلانٹس (سیف، اورینٹ) روزانہ کا 9 ارب 10 کروڑ رروپے کا تیل ڈیزل کھارہے ہیں تقریباً 800 میگا واٹ بجلی دے رہے ہیں اس سے پہلے یہ یونٹس شام 5 بجے سے رات 10 بجے تک چلاتے جاتے تھے۔ اب یہ یونٹس 24 گھنٹے چلائے جارہے ہیں یہ فیول ایڈجسٹمنٹ پر چارج کی شکل میں عوام سے وصول کئے جائیں گے۔ سوئی گیس کمپنیوں کو حکومتی اقدامات کے بعد اس وقت کھاد کے شعبے کی گیس تین یونٹس کو دی جارہی ہے۔ فیصل آباد (ٹی پی ایس) جو ایک عرصہ سے مرمت کے بعد بند پڑا تھا وہ اس وقت 120 میگا واٹ روزانہ بجلی پیدا کررہا ہے ہاڈ سوئی نادرن گیس کمپنے اسے ایم ایم سی ایف ڈی گیس دے رہی ہے۔

مزید :

بزنس -