عالمی ریکارڈ یافتہ 9سالہ حارث کو فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت

عالمی ریکارڈ یافتہ 9سالہ حارث کو فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت
عالمی ریکارڈ یافتہ 9سالہ حارث کو فوج کے ساتھ ایک دن گزارنے کی اجازت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اولیول کے امتحان میں ریکارڈ نمبر حاصل کرنے پر 9 سالہ پاکستانی عالمی ریکارڈ یافتہ طالبعلم رائے حارث منظور کو مبارکباد دی ہے اوراُن کی درخواست منظو رکرلی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف نے رائے حارث منظور کی درخواست پر اسے ایک دن فوج کے ساتھ فیلڈ میں گزارنے کی اجازت بھی دی ہے تاہم مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔یادرہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے حارث منظور نے برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کا 800سالہ ریکارڈ توڑتے ہوئے صرف 9سال کی عمر میں فزکس ، کیمسٹری اور بیالوجی کے ساتھ اولیول کا امتحان پاس کرلیاتھا۔

مزید : تعلیم و صحت