ماروی میمن کے دعوے پر شاہ محمود قریشی کا چٹکلہ

ماروی میمن کے دعوے پر شاہ محمود قریشی کا چٹکلہ
ماروی میمن کے دعوے پر شاہ محمود قریشی کا چٹکلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی رہنماء ماروی میمن نے دعویٰ کیاہے کہ آئندہ بھی مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی جس کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء کے چٹکلے پر اجلاس کے سب شرکاء ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہو گئے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کے دوران ایک موقع پر ماروی میمن نے دعویٰ کیا کہ چار سال بعد مسلم لیگ (ن) کی حکومت دوبارہ بنے گی جس پر تحریک انصاف کے رہنما ءشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماروی میمن نے اعلان کامطلب ہے کہ ہم حکومت کیلئے 9 سال انتظار کریں جس پر اجلاس میں مسکراہٹیں بکھر گئیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -