عبدالستار ایدھی کا وینا ملک کو پہچاننے سے انکار

عبدالستار ایدھی کا وینا ملک کو پہچاننے سے انکار
عبدالستار ایدھی کا وینا ملک کو پہچاننے سے انکار

  

کراچی (نیوز ڈیسک) اداکارہ وینا ملک اپنے شوہر اسد بشیر خٹک کے ساتھ کچھ دن قبل عبدالستار ایدھی کی عیادت کو گئیں جہاں انہوں نے عبدالستار ایدھی سے مل کر بہت خوشی کا اظہار کیا لیکن آپ لوگوں کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ عبدالستار ایدھی انہیں بالکل نہ جانتے تھے اور جب وہ اٹھ کر گئیں تو ایدھی نے پاس بیٹھی ایک لڑکی سے پوچھا کہ یہ کون تھی؟ تفصیلات کے مطابق وینا ملک ایدھی کے گھر گئیں اور ان سے ملاقات کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا۔ وینا ملک نے ان کا ہاتھ اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے کئی سالوں سے ملنا چاہتی تھیں، آپ جیسے لوگوں کی ہمارے ملک کو بہت ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اور میری فیملی آپ کے لئے دعا گو ہیں۔ عبدالستار ایدھی نے وینا کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد وینا ملک چلی گئیں لیکن جیسے ہی وہ گئیں تو عبدالستار ایدھی نے پاس بیٹھی ہوئی لڑکی سے پوچھا کہ یہ کون تھی جس پر لڑکی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا، ”وینا ملک“۔

مزید : ڈیلی بائیٹس