بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی
بنوں: پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی

  

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں منڈان چوک پر پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 پولیس اہلکاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی شناخت اے ایس آئی امین کے نام سے ہوئی ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں پر انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے موبائل کو نشانا بنایا گیا تھا۔ سیکیورٹی اداروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : قومی