اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 2 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے جو 23 جون 2014ءسے نافذ العمل ہو گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کی قیمت میں 6 روپے فی کلو جبکہ گھی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق دال چنا، مسور اور ماش پر 10 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پانی و بجلی کو پاور سیکٹر کیلئے 31 ارب کی گارنٹی کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں