بے نظیر کے دور حکومت میں پولیو کاخاتمہ ہو گیا تھا:اعتزاز احسن
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ بے نظیر دور میں پولیو ختم ہو گیا تھا اب پھر آگیا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مدرسوں سے نکلنے والی جہادی سوچ نے پولیو مہم کو روک دیاجس کے نتیجے میں نہ صرف آج ملک میں پولیو متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے بلکہ پولیو پوری دنیا میں ہماری جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے۔