اہلبیت کی گستاخی کے مرتکب چینل کیخلاف کارروائی کی جائے،سراج الحق

اہلبیت کی گستاخی کے مرتکب چینل کیخلاف کارروائی کی جائے،سراج الحق
 اہلبیت کی گستاخی کے مرتکب چینل کیخلاف کارروائی کی جائے،سراج الحق

  

گوجرانوالہ(نیوز ڈیسک)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ اہلبیت کی گستاخی کے مرتکب چینل کیخلاف کارروائی کی جائے۔ گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اہلبیت کی گستاخی قابل معافی نہیں ہے۔سراج الحق نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اور حکومت مل کر میڈیا کے لئے ضابطہ اخلاق تشکیل دیں۔انکا کہنا تھا کہ نواز شریف اور زرداری متفق ہو جائیں تو کراچی میں امن وامان کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات سے ہی ملک میں امن آ سکتا ہے۔مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کو ختم کیا جائے۔

مزید : قومی