آسٹریلیا میں روشنی کے گولوں کی بارش

آسٹریلیا میں روشنی کے گولوں کی بارش
آسٹریلیا میں روشنی کے گولوں کی بارش

  

برسبین (بیورورپورٹ) روشنی کے گولوں نے زمین کو تباہ کر دیا۔ یہ واقعہ آسٹریلیا کی دوسری بڑی ریاست کوئنز لینڈ کے علاقہ ٹاﺅنزویلا میں رونما ہوا، جہاں کے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی آنکھوں سے نیلے اورنارنجی رنگ کی دم والے روشنی ایک گولے کو دیکھا ہے، جو آسمان کو پھاڑتا ہوا زمین پر آن گرا۔ ان کے مطابق اسے دیکھ کر بظاہر معلوم ہوتا تھا کہ جیسے روشنی کے گولوں کی بارش ہو رہی ہو. ٹاﺅنزویلا کے ایک رہائشی ٹیری روبنسن نے آسٹریلوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ”یہ بتانا نہایت مشکل ہے کہ وہ کتنا بڑا تھا بس میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ بم کی شکل والا وہ گولہ بہت بڑا تھا۔ جب وہ گر رہا تھا تو یوں محسوس ہوا جیسے 6 جیمبوجیٹ جہاز بیک وقت آسمان سے نیچے گر رہے ہوں“۔ ایک اور مقامی خاتون نے بتایا کہ ” وہ ایک بڑا دھماکہ تھا، جس کی کوئی آواز نہیں تھی“۔ اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ کے بارے میں تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا یہ ہوانوردی کا واقعہ تو نہیں کیوں انہوں نے وہاں کوئی پُراسرار روشنی نہیں دیکھی۔ تاہم ماہرین کے مطابق روشنیوں کے رنگوں سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ صرف ایک سیٹلائٹ تھا، جس میں دھاتیں اور پلاسٹک موجود تھا، جنہیں سیٹلائٹ نے جب خارج کرنے کی کوشش تو اس سے مختلف رنگوں کی روشنیاں پیدا ہوئیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی