جیودکھا کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے :کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

جیودکھا کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے :کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

ہفتے سے جیو کیخلاف احتجاج کا اعلان

جیودکھا کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے :کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کیبل آپریٹر ایسوسی ایشن کے چیئر مین خالد آرائیں نے کہا ہے کہ ہم جیو دیکھا کر اپنی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے، پیمرا آرڈیننس کے تحت جیو کیخلاف کارروائی کی جائے ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ آج کراچی پریس کلب میں ہمارے ساتھ غنڈہ گردی کی گئی۔جیو اور جنگ نے کراچی پریس کلب کو یرغمال بنا رکھا تھا۔جنگ اور جیو آزادی صحافت کے نعرے لگاتے ہیں آج ان کا ضابطہ اخلاق کہاں گیا۔ خالد آرائیں کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی محنت سے جیو سمیت تمام چینلز کوپروان چڑھایا۔انہوں نے اعلان کیا کہ جیو کیخلاف پیمرا کے دفاتر کے سامنے کل اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔میر شکیل الرحمان نے جنگ،جیو، دی نیوز کے 18رپورٹرز کو کیبل آپریٹرز کی آواز کو دبانے کیلئے بھیجالیکن یہ آواز دبائی نہیں جا سکے گی۔کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے کہا کہ جیو نے آئی ایس آئی کیخلاف پراپیگنڈہ کیا توکیبل آپریٹرز نے جیو سے اس مہم کو بند کرنے کی اپیل کی۔ابھی یہ معاملہ ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ ڈاکٹر شائستہ واحدی کے پروگرام میں اہلبیت کی گستاخی کی گئی،انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیمرا فوری طور پر جیو پر پابندی لگائے کیونکہ جیو مذہبی منافرت پھیلا رہا ہے ۔اور اس شر انگیزی کے نتیجے میں ہم لوگ عوام کے غضب کا نشانہ بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی چینل مذہبی منافرت نہیں پھیلا سکتا ۔ان کا کہنا تھا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں جیو کا لائسنس منسوخ کرنے کی کارروائی کرے۔کیبل آپریٹرز نے اپنا فرض ادا کر دیا اب حکومت اور پیمرا جیو کیخلاف کارروائی کر کے عوامی امنگوں کو پورا کریں انکاکہنا تھا کہ ہم اپنی جان و مال اور ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں گے ۔پریس کانفرنس کے اختتام پر کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور دیگر ارکان نے جیو ٹی وی مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -