نئے ہنر میں جلد مہارت حا صل کرنے کیلئے انتہائی مفید مشورےجو آپ کی زندگی بنا سکتے ہیں

نئے ہنر میں جلد مہارت حا صل کرنے کیلئے انتہائی مفید مشورےجو آپ کی زندگی بنا ...
نئے ہنر میں جلد مہارت حا صل کرنے کیلئے انتہائی مفید مشورےجو آپ کی زندگی بنا سکتے ہیں

  


نیویارک(نیوزڈیسک)اگر آپ کسی چیز کو کرنے میں سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں یا وہ آپ کو مشکل لگتی ہے تو پریشان ہونے کی بات نہیں کیونکہ ذیل میں دی گئی پانچ باتوں پر عمل کرکے آپ بہت تیزی سے نئی چیزیں سیکھ سکتے ہیں۔

دماغی مشقیں

یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اگر ہم اپنی کسی بات کو اپنے علم کے ذریعے یاد رکھنے کی کوشش کریں تو وہ زیادہ دیر تک یاد رہتی ہے۔اسی طرح اگر آپ کو سائیکل، سکول،کارٹون اور کسی کھانے کا نام ایک ترتیب میں یاد رکھنے کے لئے کہا جائے تو یقیناًآپ کو کافی دقت ہوگی لیکن اگر یہی باتیں آپ کو بچپن سے لڑکپن کی ترتیب سے یاد کروائی جائیں تو آپ فوراًیاد کرلیں گے۔یہ ایک ذہنی مشق ہے جو اگر ایک ترتیب سے کی جائے تو ہمیں کافی آسانیاں رہتی ہیں اور ہم فوراًنئی بات سیکھ لیتے ہیں۔

کام میں کھو جائیں

جب بھی کوئی نئی بات سیکھنی ہو تو اس میں بالکل کھوجائیں۔نیا کام سیکھتے ہوئے کبھی ایسا مت کریں کہ بس ہلکی سی کوشش کریں بلکہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ اس نئے کام میں بالکل کھو جائیں۔

دہرائی

جب آپ کوئی نئی چیز سیکھیں تو یاد رکھیں کہ اس کی دہرائی کریں۔اسے پریکٹس کرنا بھی کہتے ہیں۔انگریزی میں کہاجاتا ہے کہ Practice makes man perfect.اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ اس طرح آپ نئی بات کو بآسانی سیکھ سکیں گے۔

سکھانے والے

اس بات کی کوشش کریں کہ آپ ایسے لوگوں میں رہیں جو خود بھی نئی چیزیں سیکھ کر خوشی محسوس کریں اور ساتھ ہی آپ کو بھی کوئی نئی چیز بتائیں۔اس طرح آپ کو چیزیں سیکھنے میں بہت آسانی رہے گی۔

متوازن چیزیں

اگر کوئی نئی چیز یاد رکھنی ہو تو اسے کسی متوازن کے ساتھ یاد رکھنے کی کوشش کریں۔مثلاًجب میں بہت چھوٹا تھاتومیں نے ہاکی کھیلنی اور پیانو بجانا سیکھا اور ان دو چیزوں نے مجھے نظم و ضبط سکھایا۔اس مثال میں دوہ چیزوں کو ملا کر آپ نے نئی چیزیں یاد رکھنے کی کوشش کیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...