یہ پلاسٹک کا ٹکڑا نہیں بلکہ فرائیڈ چپس ہیں،آپ بھی بنانے کا آسان طریقہ جانئے

یہ پلاسٹک کا ٹکڑا نہیں بلکہ فرائیڈ چپس ہیں،آپ بھی بنانے کا آسان طریقہ جانئے
یہ پلاسٹک کا ٹکڑا نہیں بلکہ فرائیڈ چپس ہیں،آپ بھی بنانے کا آسان طریقہ جانئے

  


لندن(نیوزڈیسک)آپ نے آلو کے چپس تو ضرور کھائے ہوں گے لیکن کیا آپ نے ایسے چپس کھائے ہیں جو شیشے کی طرح لگتے ہیں۔آج ہم آپ کو ایسی چپس بنانے کا طریقہ سکھائیں گے جو شیشے کی طرح لگتی ہے۔

اجزاء

آٹھ درمیانے سائز کے آلو

اعلیٰ معیار کا نمک

آدھ کپ زیتون کا تیل

چار کپ پانی

چار چائے کے چمچ آلو کا سٹارچ

آپ کو ایک عدد بوتل کی بھی ضرورت ہوگی

بنانے کی ترکیب

تمام آلو دھو کر میز پر رکھیں اور ان میں ایک سینٹی میٹر کٹ لگائیں۔پھر ان آلوﺅں کو ایک کھلے برتن میں ڈال کر ان پر زیتون کا تیل ڈال دیں۔اب انہیں ایک بیکنگ شیٹ پر رکھ کر 25منٹ تک گرم اوون میں پکائیں۔اب چار کپ پانی کسی برتن میں دال کر اسے گرم کرلیں لیکن پانی ابلنے نہ دیں۔ اب آلوﺅں کو کسی کھلے برتن میں ڈال کر گرم محلول ان کے اوپر ڈالیں،کھلے برتن کو کوور کر کے اسے کمرے کے درجہ حرارت پر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔اب آلوﺅں کو نکال کر اس محلول کو کسی ائیر ٹائیٹ جار میں ڈال کر ساری رات ٹھنڈا کریں۔

اب آلو کا جیل بنانے کے لئے اس محلول میں چار چمچ آلوﺅں کا سٹارچ ڈالیں اور ہلکی آنچ پر گرم کریں اور ساتھ مسلسل ہلاتے رہیں۔یہ عمل تب تک جاری رکھیں جب تک یہ محلول گاڑھا نہ ہوجائے۔اب اوون کو 135ڈگری پر گرم رکھیں اور بیکنگ شیٹ پر یہ پیرچمنٹ پیپر ڈال دیں۔اب آلوﺅں والے جیل کو ایک بوتل میں ڈال دیں،اب آلوﺅں کو نیم باریک کاٹ کر شیٹ پر ڈالیں،یاد رہے کہ اگر آلو بہت زیادہ باریک ہوں گے تو فرائی کے دوران وہ ٹوٹ جائیں گے۔اب انہیں اوون میں آٹھ سے دس گھنٹے تک رکھ دیں تاکہ جیل مکمل طور پر آلوﺅں میں خشک ہوجائے۔اب گرم تیل میں ان آلوﺅں کو فرائی کریں اور خیال رہے کہ تیل تیز گرم نہ ہو بلکہ درمیانہ گرم ہو۔بہت زیادہ چپس مت ڈالیں بلکہ دو یا تین ٹکڑے ڈالیں۔فرائی کرتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ زیادہ الٹ پلٹ نہ کریں کہ اس طرح آلو ٹوٹ سکتے ہیں۔ہلکا فرائی ہونے کے بعد آپ ان پر ایک شیشے جیسی پرت دیکھیں گے۔اب انہیں اتار کر پلیٹ میں ڈال کر ان پر نمک ڈالیں اور پیش کریں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...