اس ایک کلومیٹر چوڑی ہیرے کی کان سے کتنے ہیرے نکلتے ہیں،جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

اس ایک کلومیٹر چوڑی ہیرے کی کان سے کتنے ہیرے نکلتے ہیں،جان کر آپ کی حیرت کی ...
اس ایک کلومیٹر چوڑی ہیرے کی کان سے کتنے ہیرے نکلتے ہیں،جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) آپ نے دلچسپ و عجیب مظاہر فطرت کے بارے میں ضرور سنا ہوگا لیکن انسان نے ہیروں کی تلاش میں جو کھدائی کی ہے اس سے بننے والے خوفناک گڑھوں نے بڑے بڑے حیرت انگیز مناظر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
جنوبی افریقہ میں 1867 میں پہلی دفعہ ہیروں کی دریافت ہوئی تو بڑے پیمانے پر ان کی تلاش کے لئے کھدائی کا آغاز کیا گیا۔ اس کھدائی کے نتیجے میں ایسے ہیبت ناک گڑھے بن گئے کہ جنہیں دیکھ کر ہی انسان کانپ اٹھتا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ہزاروں فٹ چوڑے اور گہرے کھدانوں سے جو ہیرے نکالے گئے ان کی مقدار اس قدر کم ہے کہ یقین نہیں آتا کہ ہیروں کی اس قدر ننھی مقدار کے لئے ایسے کھدان بنائے گئے۔
ڈلن مارش ایک آرٹسٹ ہیں اور انہوں نے ہر کھدان سے نکالے گئے ہیروں کی کل مقدار کو کھدان کے مرکز میں ایک گیند کی صورت میں دکھایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ خوفناک چوڑائی اور گہرائی والے ان گڑھوں سے نکالے گئے ہیروں کی کل مقدار ایک بڑے فٹ بال کے برابر بنتی ہے، یہ الگ بات ہے کہ اس فٹ بال کی قیمت اربوں ڈالر میں ہے۔
یہ کمبرلی کے قریب واقع Koffiefontein Mine ہے۔ اس کی چوڑائی 2500 فٹ جبکہ گہرائی 1600 فٹ ہے۔ کان کی تصویر اصل ہے جبکہ اس کے مرکز میں نظر آنے والی ہیرے کی گیند کی تصویر کمپیوٹر کی مدد سے تیار کی گئی ہے اور اس کان سے نکالے گئے ہیروں کی کل مقدار کو ظاہر کرتی ہے۔
یہ Kimberly Mine ہے جس میں سے ہیرے نکالنے کے لئے 22 ملین ٹن زمین کھودی گئی۔ یہاں سے کتنے ہیرے برآمد ہوئے، ان کی کل مقدار گڑھے کے مرکز میں چمکتی گیند کی شکل میں دکھائی گئی ہے۔
یہ jagersfontein Mine ہے جس کی چوڑائی 1700 فٹ اور گہرائی 700 فٹ ہے۔ اس کے مرکز میں چمکتی گیند کے برابر ہیرے یہاں سے نکالے گئے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -