کپڑوں کا وہ رنگ جو نوکری کیلئے انٹرویو کے دوران آپ کو ہر گز نہیں پہننا چاہیے

کپڑوں کا وہ رنگ جو نوکری کیلئے انٹرویو کے دوران آپ کو ہر گز نہیں پہننا چاہیے
کپڑوں کا وہ رنگ جو نوکری کیلئے انٹرویو کے دوران آپ کو ہر گز نہیں پہننا چاہیے

  


نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)انسان کی شخصیت پر لباس کے اثرانداز ہونے کے متعلق تو ہر کوئی آگاہ ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کے لباس کا رنگ آپ کے مزاج کے متعلق دوسروں کے نقطہ نظر میں بھی تبدیلی لا سکتا ہے۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ رنگ پہننے والے مرددیکھنے والوں کو زیادہ جارحانہ اور غصیلے لگتے ہیں اور یہ رنگ ملازمت کے لئے انٹرویو کے وقت ہرگز نہیں پہننا چاہئیے۔

اس تحقیق میں 50مردوں اور 50خواتین کو شامل کیا گیا۔ محققین نے انہیں مختلف رنگوں کی شرٹس پہنے ہوئے مردوں کی تصاویر دکھائیں اور ان کے مزاج کے بارے میں پوچھا۔ تقریباً سبھی افراد نے سرخ شرٹ پہنے ہوئے مرد کو زیادہ جارحانہ اور غصیلے مزاج والا قرار دیا۔ تاہم تحقیق میں شامل مردوں نے سرخ رنگ کی شرٹس میں ملبوس مرد کو بارعب اور ذی اثر قرار دیا جبکہ عورتوں نے اس کی نفی کی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر روب بارٹن نے کہا کہ سرخ رنگ جانوروں کو بھی غصہ دلاتا ہے۔جانوروں کی چند اقسام ایسی ہی جن کے میل جانوروں کوایک دوسرے سے لڑانے کے لیے بھی سرخ رنگ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ ڈیانا ویڈمین ،جو ان تجربات میں شامل تھی ، نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ سرخ رنگ دماغ پر اثرانداز ہوتا ہے اور اس کے مظاہر ہمارے معاشرے میں بکثرت دیکھے جا سکتے ہےں، مثال کے طور پر سرخ رنگ کی ٹائی پہننا، جسے ”پاور ٹائی“ کہا جاتا ہے۔ ڈیانا نے کہا کہ ہماری تحقیق کا مقصد صرف یہ ہے کہ لوگ مخصوص سماجی و معاشرتی حالات میں اپنے لباس کاانتخاب سوچ سمجھ کر کریں، یعنی جب وہ انتہائی اہم میٹنگ یا نوکری کے لیے انٹرویو دینے جا رہے ہوں تو سرخ رنگ کی ٹائی نہ پہن کر جائیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...